امریکی حراستی مراکز میں تارکین وطن کے ساتھ سلوک پر سوالات، متعدد خلاف ورزیوں کا انکشاف

امریکی حراستی مراکز میں تارکین وطن کے ساتھ سلوک پر سوالات، متعدد خلاف ورزیوں کا انکشاف

امریکا کے سب سے بڑے تارکین وطن حراستی مرکز میں درجنوں خلاف ورزیوں کے انکشاف نے زیرِ حراست افراد کے ساتھ سلوک پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں قائم “کیمپ ایسٹ مونٹانا” نامی حراستی مرکز میں ہونے والے معائنے کے دوران 49 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ یہ معائنہ امریکی ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے دفتر نے فروری میں تین روز کے دوران کیا تھا، جس کی رپورٹ حال ہی میں جاری کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلاف ورزیوں میں سب سے زیادہ 22 کیسز طاقت کے استعمال اور ہتھکڑیوں جیسے اقدامات سے متعلق تھے، جبکہ 11 سکیورٹی اور کنٹرول کے نظام سے اور 5 طبی سہولیات سے متعلق تھے۔ ان خامیوں کو حراستی معیار، پالیسی یا طریقہ کار کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے تحت حراستی مراکز پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں نے نہ صرف قانونی عمل اور آزادی اظہار کے اصولوں کو متاثر کیا بلکہ اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ماحول بھی پیدا کیا ہے۔

حراستی مراکز کی صورتحال پر مزید تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں کم از کم 14 تارکین وطن کی اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں سے دو اموات اسی مرکز میں ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی بلند ترین سطح کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکی رکن کانگریس ویرونیکا ایسکوبار نے اپنے دورے کے بعد بتایا کہ زیرِ حراست افراد کو خراب پینے کا پانی، باسی خوراک اور ناکافی طبی سہولیات کا سامنا ہے، جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خدشات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ انکشافات امریکا میں تارکین وطن کی پالیسی اور حراستی نظام پر جاری بحث کو مزید تیز کر سکتے ہیں، جبکہ حکومت ان اقدامات کو ملکی سلامتی اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف ضروری قرار دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جنگ بندی کی پاکستانی کوششیں قابل تعریف ہیں ، ایرانی سفیر
جنگ بندی کی پاکستانی کوششیں قابل تعریف ہیں ، ایرانی سفیر
  • 07 اپریل, 2026

پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…

رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
  • 07 اپریل, 2026

ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں

خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • 07 اپریل, 2026

خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…

وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
  • 07 اپریل, 2026

عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت

مجتبیٰ خامنہ ای بیہوش اور حالت تشویشناک ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
مجتبیٰ خامنہ ای بیہوش اور حالت تشویشناک ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
  • 07 اپریل, 2026

قم میں زیر علاج ایرانی سپریم لیڈر کسی بھی حکومتی فیصلے میں شامل نہیں

گرمیوں میں ناک سے خون آنا: عام مسئلہ یا خطرے کی علامت؟
گرمیوں میں ناک سے خون آنا: عام مسئلہ یا خطرے کی علامت؟
  • 07 اپریل, 2026

اے سی کی خشک ہوا ناک کی نمی کم کر دیتی ہے، جس سے نکسیر…

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
  • 07 اپریل, 2026

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے، 5 پیسے ہو گئی

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 5 اہلکار زخمی
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 5 اہلکار زخمی
  • 07 اپریل, 2026

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، زخمی اسپتال منتقل

سعودی عرب میں الجبیل تیل تنصیب پر میزائل حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
سعودی عرب میں الجبیل تیل تنصیب پر میزائل حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
  • 07 اپریل, 2026

ایئرڈیفنس سسٹم نے مشرقی علاقے پر فائر کیے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا،…

ایران جنگ کے اثرات طویل، عالمی معیشت دباؤ میں رہے گی: آئی ایم ایف سربراہ
ایران جنگ کے اثرات طویل، عالمی معیشت دباؤ میں رہے گی: آئی ایم ایف سربراہ
  • 07 اپریل, 2026

موجودہ حالات میں دنیا زیادہ قیمتوں اور کمزور معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،…

عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
  • 06 اپریل, 2026

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
  • 06 اپریل, 2026

مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…