ویزا فیس بڑھانے پر تنازع، 20 ریاستیں ٹرمپ کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
- 13 دسمبر, 2025
- ویب ڈیسک
- امریکہ, ایڈیٹرچوائس, تازہ ترین, دنیا
امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے H-1B ویزا پر 1 لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کے فیصلے کو شدید قانونی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
کیلیفورنیا سمیت 20 امریکی ریاستوں نے اس فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کو اس قدر بھاری فیس عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں اور یہ اقدام امریکی وفاقی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا کے مطابق امیگریشن قوانین کے تحت ویزا فیس صرف انتظامی اخراجات پورے کرنے تک محدود ہو سکتی ہے، جبکہ ایک لاکھ ڈالر کی فیس اس حد سے کہیں زیادہ ہے۔
H-1B ویزا پروگرام کے تحت امریکی کمپنیاں غیر ملکی ماہر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ملازمت فراہم کرتی ہیں، خاص طور پر ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت کے شعبے اس پروگرام پر بڑی حد تک انحصار کرتے ہیں۔ بونٹا کا کہنا ہے کہ نئی فیس سے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر اضافی مالی دباؤ پڑے گا، جس سے افرادی قوت کی قلت مزید بڑھ سکتی ہے اور عوامی خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مقدمے میں شامل ریاستوں میں نیویارک، میساچوسٹس، الی نوائے، نیو جرسی اور واشنگٹن شامل ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ نئی فیس قانونی ہے اور اس کا مقصد H-1B پروگرام کے مبینہ غلط استعمال کو روکنا ہے۔
یہ مقدمہ ان متعدد قانونی کارروائیوں میں سے ایک ہے جو ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔ امریکی چیمبر آف کامرس اور مختلف کاروباری، مذہبی اور مزدور تنظیمیں بھی اس فیس کو عدالت میں چیلنج کر چکی ہیں۔ واشنگٹن میں ایک وفاقی جج آئندہ ہفتے اس معاملے پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے حکم کے تحت نئے H-1B ویزا رکھنے والوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک متعلقہ کمپنی ایک لاکھ ڈالر فیس ادا نہ کرے، تاہم یہ پابندی پہلے سے موجود ویزا ہولڈرز یا 21 ستمبر سے قبل درخواست دینے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔
متعلقہ پوسٹس
جنگ بندی کی پاکستانی کوششیں قابل تعریف ہیں ، ایرانی سفیر
- 07 اپریل, 2026
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
- 07 اپریل, 2026
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
- 07 اپریل, 2026
گرمیوں میں ناک سے خون آنا: عام مسئلہ یا خطرے کی علامت؟
- 07 اپریل, 2026
متعلقہ مضامین
جنگ بندی کی پاکستانی کوششیں قابل تعریف ہیں ، ایرانی سفیر
- 07 اپریل, 2026
پاکستان کے تعمیری کردار کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے…
رمشا خان سے شادی کی خبروں پر خوشحال خان کا ردعمل سامنے آ گیا
- 07 اپریل, 2026
ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں
خلا میں انسانی تاریخ کی سب سے دور پرواز، آرٹیمس II مشن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
- 07 اپریل, 2026
خلا بازوں نے چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کیا، نئی تصاویر لیں اور…
وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت
- 07 اپریل, 2026
عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، محسن نقوی کی ہدایت
مجتبیٰ خامنہ ای بیہوش اور حالت تشویشناک ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
- 07 اپریل, 2026
قم میں زیر علاج ایرانی سپریم لیڈر کسی بھی حکومتی فیصلے میں شامل نہیں
گرمیوں میں ناک سے خون آنا: عام مسئلہ یا خطرے کی علامت؟
- 07 اپریل, 2026
اے سی کی خشک ہوا ناک کی نمی کم کر دیتی ہے، جس سے نکسیر…
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
- 07 اپریل, 2026
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے، 5 پیسے ہو گئی
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 5 اہلکار زخمی
- 07 اپریل, 2026
دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، زخمی اسپتال منتقل
سعودی عرب میں الجبیل تیل تنصیب پر میزائل حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
- 07 اپریل, 2026
ایئرڈیفنس سسٹم نے مشرقی علاقے پر فائر کیے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا،…
ایران جنگ کے اثرات طویل، عالمی معیشت دباؤ میں رہے گی: آئی ایم ایف سربراہ
- 07 اپریل, 2026
موجودہ حالات میں دنیا زیادہ قیمتوں اور کمزور معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،…
عوام کو ہفتہ وار 50سے 60ارب روپے کا ریلیف دیاگیا، علی پرویز ملک
- 06 اپریل, 2026
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان اورمصرکی مشترکہ مشق تھنڈر 2کاانعقاد
- 06 اپریل, 2026
مشقوں کامقصدپیشہ ورانہ مہارتوں کافروغ اوردونوں ممالک کےفوجی تعلقات کومستحکم کرنا ہے، آئی ایس پی…