مسلم ممالک کے رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنمائوں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ، سرمایہ کاری کی دعوت
جنرل اسمبلی میں تقاریر کے آج دو سیشنز ہیں جن میں سے پہلے سیشن میں پندرہ اسپیکر جبکہ دوسرے سیشن میں 10 اسپیکر خطاب کریں گے۔
پہلے سیشن میں اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے فورا بعد یعنی دوسرے اسپیکر وزیراعظم شہبازشریف ہیں ، شہباز شریف کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم ،عرب رہنما واپس جنرل اسمبلی آئیں گے۔
تقریر کرنے والے تیسرے رہنما چینی وزیراعظم لی چیانگ ہوں گے ، چینی وزیراعظم کی تقریر سننے کے لیے جنرل اسمبلی میں پاکستان سمیت مسلم اور عرب رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود ہو گی جبکہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس، سیکریٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
نتین یاہو کی تقریر کے بائیکاٹ کا فیصلہ عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام دے گا کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی جارحانہ پالیسی یا توسیع پسندانہ منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔