پاکستان سے اب مقابلہ نہیں رہا، جیت کا تناسب دس ایک ہے، بھارتی کپتان

Surya Kumar

دبئی: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ پاکستان سے اب مقابلے والا معاملہ نہیں رہا۔ بھارت ہی زیادہ میچز جیتا ہے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے سپرفور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر میچز جیتا۔ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریبا دس ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں۔ اور لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا۔

سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ کو سمجھ کر کیا تھا۔ اور دبئی کی وکٹ 14 ستمبر کے بعد کچھ آسان محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ 10 اوورز کے بعد کا تھا۔ اور بریک کے بعد بھارتی باؤلرز نئے روپ میں سامنے آئے۔

انہوں نے باؤلر ڈوبے کے اسپیل کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز اسی اسپیل میں آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کو کیسے خاموش کرایا؟ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔


متعلقہ خبریں