امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ وٹن ڈینیئل کی حالت جب انتہائی تشویشناک ہوگئی اور ڈاکٹر علاج میں ناکام رہے، تو ماں کیسی ڈینیئل کی گوگل سرچ نے اس کی زندگی بچا لی۔
رپورٹ کے مطابق وٹن ڈینیئل کو پہلے چکر اور سر درد کے باعث اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی بیماری کو ابتدائی طور پر فلو قرار دے دیا، مگر صرف 24 گھنٹوں کے اندر وہ بولنے، چلنے اور سانس لینے کی صلاحیت کھو بیٹھا، وہ بے ہوش ہو گیا اور ڈاکٹروں کو اسے وینٹی لیٹر پر ڈالنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق وٹن کے دماغ کے اسٹیم میں خون کی نازک رگیں پھٹ رہی تھی، ڈاکٹروں نے ماں کو خبردار کیا کہ اگر وہ بچ بھی گیا تو کبھی چل نہیں سکے گا اور ہمیشہ مشینوں پر زندہ رہے گا۔
6 علامات جو میٹابولزم کی سستی ظاہر کرتی ہیں
مایوس اور خوف زدہ ماں نے رات گئے انٹرنیٹ کا سہارا لیا اور گوگل پر تلاش کے دوران ہسٹن کے معروف نیوروسرجن ڈاکٹر جیک مورکوس کا آرٹیکل ملا، جو اسی شعبے میان مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے فورا ای میل کے ذریعے مدد مانگی.
ڈاکٹر نے بچے کو فوری طور پر اپنے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی, جہاں اس کی جان بچانے کے لیے ہنگامی آپریشن کیا گی، چار گھنٹے طویل خطرناک آپریشن کے بعد وٹن معجزانہ طور پر صحتیاب ہو گیا، چند ہی دنوں میں اس نے خود سے سانس لینا اور بات کرنا شروع کر دیا۔
چار گھنٹے طویل سرجری کامیاب کے بعد وٹن ڈینیئل دبارہ بلکل تندرست ہوگیا ور چھ ہفتے بعد وہ گھر واپس آیا اور اپنی ساتویں سالگرہ منائی۔
