امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چارلی کرک کا مشتبہ قاتل پولیس کی حراست میں ہے ،امید ہے قاتل کو سزائے موت دی جائے گی۔
رائٹرز نے خبر دی ہے کہ چارلی کرک کے قاتل کی شناخت ہو گئی ہے،قاتل کا نام ٹیلر رابنسن ، عمر 22 سال ہے،قبل ازیں امریکا نے چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پاک بھارت میچ کی مزید ٹکٹیں فروخت کیلئے رکھ دیں
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔ایف بی آئی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی۔
ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرارہوتا ہے، حملہ آور اپنی بندوق اورگولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا تھا جبکہ چھت سے حملہ آور کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں۔
