ایشوریا رائے کا اے آئی کے ذریعے شناخت، تصویر اور نام کے غلط استعمال پر عدالت سے رجوع

ایشوریا رائے کا اے آئی کے ذریعے تصویر کے غلط استعمال

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے( aishwarya rai) نے اپنی شناخت، تصویر اور نام کا اے آئی  کے ذریعےغلط استعمال ہونے پر دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرا دی۔

ایشوریا رائے نے کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی تصاویر کا غیر اخلاقی اور فحش نوعیت میں استعمال کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف ان کی شخصیت بلکہ ان کی عزت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

درخواست میں متعدد پلیٹ فارمز، ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے ساتھ ساتھ گوگل، اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کو فریق بنایا گیا ہے، اداکارہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میری موکلہ کو جعلی اور غیر حقیقی تصاویر کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو ان کی اجازت کے بغیر اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

کرشمہ کپور کا سابق شوہر کی 30 ہزار کروڑ کی جائیداد میں حصہ لینے کا مطالبہ

عدالت عندیہ دیا ہے کہ وہ ایک عبوری حکم کے تحت کسی بھی پلیٹ فارم یا فرد کو اداکارہ کی شناخت بغیر اجازت استعمال کرنے سے روکے گی اور موجودہ اس نوعیت کے مواد کے لنکس اور ویب سائٹس بھی ہٹائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بولی وڈ ستارے نے اپنی شخصیت کے تحفظ کے لیے عدالت دائر کرائی، اس سے قبل انیل کپور اور جیکی شراف بھی اپنی پرسنالیٹی رائٹس کی خلاف ورزی پر عدالت جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں