واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف بڑھانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث ٹیرف میں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔ اور بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک معاہدہ ورنہ ایپ بند، کنٹرول بھی ہمارا ہو گا، امریکہ کی چین کو دھمکی
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ توانائی کی قیمتیں کم ہو جائیں تو پیوٹن یوکرین میں لوگوں کو مارنا بند کر دیں گے۔ توانائی کی قیمتیں مزید 10 ڈالر فی بیرل تک کم کر دیں تو پیوٹن کے پاس کوئی چارہ نہیں بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس کی معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے۔ تیل کی قیمتوں کی کوئی فکر نہیں۔ اور آئندہ ایک ہفتے کے اندر سیمی کنڈکٹرز اور چپس سے متعلق اہم اعلان کروں گا۔
