آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے اپنے نام کر لیا

Australia vs South Africa

لارڈز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقی ٹیم 27 سال کے طویل انتظار کے بعد آئی سی سی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوگئی۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر 1998 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹمبا باوما کی کپتانی میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچی، جہاں انکا مقابلہ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا سے تھا۔

جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔ جبکہ پروٹیز جواب میں محض 138 رنز بناسکے۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے مچل اسٹارک اور ایلکس کیری کی ففٹیز کی بدولت 207 رنز بنائے۔ اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 43 سال پراناریکارڈ توڑ دیا

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ پہلی وکٹ محض 9 اور دوسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری بعدازاں تیسری وکٹ کے لیے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما کی 143 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔

چوتھے روز کھیل کے آغاز پر افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چوتھی وکٹ کے لیے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ تاہم بیڈنگھم نے 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اب تک صرف ایک آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ جو انہوں نے 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں