امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے تحت 10 ایرانی شخصیات اور 27 اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔
امریکا نے ایران کی قومی آئل کمپنی سے تعلق رکھنے والی دو کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جس کے نتیجے میں ان کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد ہو گئے ہیں۔
تہران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے ، امریکا ، دبائو قبول نہیں کرینگے ، ایران
دوسری جانب نئی امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر جو پابندیاں عائد کی ہیں یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ تہران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ طے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
