وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کےحصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان


پشاور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگے کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور جرگے میں شرکت میرے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل سننے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ اور اس صوبے کے عوام کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک عظیم اور خوبصورت صوبہ ہے۔ اور اس کا شمار خوبصورت ترین صوبوں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا انتہائی غیور اور دلیر عوام کی سرزمین ہے۔ جبکہ قبائلی عمائدین اور خیبرپختونخوا کے لوگ غیرت مند ہیں۔ اس صوبے کی عوام نے ہمیشہ اپنے ملک کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے 1947 میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ اور وہ قیام پاکستان کے بہت بڑے حامی تھے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے قیام پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی ملک کی بات آئی خیبرپختونخوا کی عوام نے پاکستان کے جھنڈے کو بلند کیا۔ اور ان کی قربانیاں سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔ اے پی ایس کے واقعے میں بچوں اور اساتذہ کو بے دردی سے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے ہمیشہ ملک کی خاطر تمام اختلافات بھلا دیئے۔ اور جرگے میں عمائدین نے جو باتیں کیں ان پر غور و فکر کر کے فیصلے کرنے ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کے این ایف سی ایوارڈ کو دوباروہ دیکھنا ہوگا۔ تو این ایف سی ایوارڈ کو دوبارہ دیکھنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے۔ اور اگست میں این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ ہو گی۔ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو رکھا گیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر تھا اور ہے۔ اور اس صوبے کو اب تک دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی مد میں 700 ارب سے زائد دیئے جا چکے ہیں۔ اور جب تک دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوتی فنڈ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مختلف مطالبات کیے ہیں۔ تمام معاملات کو دیکھنے کے لیے کمیٹی بنا دیتے ہیں وہ دیکھیں گے۔ اور جتنے بھی ہمارے وسائل ہیں وہ پورے پاکستان کے ہیں۔ کمیٹی میں بیٹھ کر آپ کے مسائل سنجیدگی سے دیکھیں گے۔ تمام مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی فوری بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، طلال چودھری

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق سے جو کچھ ہوسکا وہ کرے گا تاکہ مسائل حل ہوں۔ دن رات محنت کریں گے اور ملک کو ترقی، معیشت کے میدان میں آگے لے کرجائیں گے۔ ابھی 4 ملکوں کا دورہ کر کے آیا ہوں اور دیکھا سب پاکستان کو اتنی عزت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم یکجاں ہے اور اب ہمیں ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہیں۔ مودی سرکار اپنی شکست کے زخم چاٹ رہی ہے۔ اور مودی سرکار ہیجانی کیفیت اور غصے میں ہے۔ پانی کے ایک ایک قطرے پر پاکستان کی عوام کا حق ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے لیے دن رات ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے۔ اور جنگ سے پہلے بھی ہندوستان دھمکیاں دیتا تھا جس کا اس نے مزہ چکھ لیا۔ مزید بھی بھارت نے کوئی حرکت کی تو اسے سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو دشمن نے حملہ کیا اور معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ رات ڈھائی بجے فیلڈ مارشل نے اٹھایا کہ بھارت نے دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔ اور دشمن کو افواج پاکستان نے جو سبق سکھایا وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو بھرپور جواب دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں