اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دے دی۔ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے شکست دی۔
بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو انعام سے نواز دیا
اسنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کی پہلی، دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی۔ بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چین کے کیوئسٹ سے ہو گا۔
