پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا ہے جس میں فریقین نے جارحانہ اقدام نہ اٹھانے اور اگلے مورچوں پر افواج میں کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق بات چیت کا مقصد سیزفائر کی مکمل پابندی کو یقینی بنانا ہے،قبل ازیں بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، بھارتی جنرل پی آر شنکر کا اعتراف
پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔
