اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی ، کاروبار روک دیا گیا

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی ، انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، 100 انڈیکس 6324 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 466 کی سطح پر آ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث کچھ دیر کیلئے کاروبار روک دیا گیا۔

امریکی ٹیرف ، ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، اربوں ڈالر کا نقصان

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس تک کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار دوبارہ شروع ہونے پر انڈیکس میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے پر آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں