قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی،وزیر اعظم ، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اورسیاسی قائدین نے اجلاس میں شرکت کی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اہم وفاقی وزراء اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
لاہور،آن لائن خریداری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار
اجلاس میں ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا،جاری اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور مہارت کو سراہا۔
اجلاس میں پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم کااعادہ کیا گیا،ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرات کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
کمیٹی نے انسداد دہشت گردی کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔
پراپیگنڈا پھیلانے والوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش کااظہارکیا گیا،افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور ملکی دفاع کے عزم کا اعتراف کیا گیا،اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کیساتھ کھڑی ہے۔
کسی فرد یا گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا،بعدازاں وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کااعلامیہ پڑھ کر سنایا
