اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجربنچ کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کیس کی سماعت آج کرے گا۔ سماعت صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔
سپریم کورٹ کے لارجربنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کریں گے۔ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عطمت سعید شیخ، جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں۔
پارلیمنٹ نے الیکشن نامزدگی فارم میں تبدیلیاں کردی تھیں جن کو لاہور لائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہورہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے پارلیمنٹ کی جانب کی جانے والی تبدیلیوں کو ختم کردیا تھا۔
لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن اوراسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ منسوخ کیا جائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے دوران سماعت عندیہ دیا تھا کہ وہ کاغذات نامزدگی فارم کیس کی سماعت کےلیے لارجر بنچ بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔
