وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اپیلوں پر آج کا فیصلہ پاکستانی عوام کی فتح ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین مقدمے میں مفرور ہیں جب کہ نوازشریف نے اپنی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا، شریف خاندان کو پاکستان کے عوام سے لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا چاہیے۔
فوادچودھری نے کہا کہ اس مقدمے میں عدالت نے نوازشریف کو 10سال کی قید کی سزا سنائی، وہ جس طرح ملک سے فرار ہوئے سب کو پتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی اپیل میرٹ پر چلے گی،امید ہے اس مقدمے میں پاکستان کےعوام کےساتھ انصاف ہوگا۔
کاش! نواز شریف ایک ایسا اسپتال بنالیتے جس پر خود انہیں یقین ہوتا، اسد عمر
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے ریفرنسز سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رہیں گی۔ وہ مفرور ہیں ان کی اپیل نہیں سن سکتے۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
زندگی کی ضمانت دیں نواز شریف آج ہی واپس آ جائیں گے، مریم نواز
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر نے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔
