اسلام آباد: حکومت نے افغانستان سے منسلک چمن اور طورخم بارڈر کو تجارت کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزرات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چمن اور تورخم بارڈر ٹرکوں کیلئے ہفتہ میں 6 روز کھلا رہے گا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز چمن اور تورخم بارڈر پیدل سفر کرنے والوں کیلئے کھلاہوگا۔
حکومت نے متعلقہ حکام کو بارڈر پر کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: کئی ممالک نے غیر ملکی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کیے گئے تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پر ہر قسم کی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل، کسٹم ہاوس اور ایف آئی اے دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی سے متصل علاقے میں قرنطینہ سینٹر قائم، چمن: قرنطینہ سینٹر میں 7 سو 25 خیمے لگا دیے گئے ۔
بارڈر کھلنے کی صورت میں افغانستان سے آنے والے شہریوں کو پہلے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سرحد کھلنے پر تجارتی ٹرکوں کیساتھ آنے والے ڈرائیور کلینرز اور عام آنے والے شہریوں کی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا۔
