کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان سے کاروبار کا آغاز ہوا اور انڈیکس شروع میں ہی دوسو سے زائد پوائنٹس نیچے چلا گیا۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33728 پر تھا اور پہلے چند منٹوں میں 91پوائنٹس اور بعد میں 260پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی۔
کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں اور خریدار نہ ہونے کے سبب مندی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس173 پوائنٹس کی کمی سے 33,554 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور31,899,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,567,515,924 پاکستانی روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں264پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ کل 264پوائنٹس کی کمی سے33728 پر بند یوئی اور150,581,190 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت5,878,884,725 پاکستانی روپے رہی۔
منگل کے روز مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور کاروبار کے اختتام ہر76پوائنٹس کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔
اسی طرح بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 952 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ جمعہ کو مزدوروں کے عالمی دن کے باعث کاروبار بند رہا۔
