کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن بڑھانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کل بھی عام دن کی طرح 5 بجے سب کچھ بند ہو جائے گا، خلاف ورزی پرقانون حرکت میں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں تمام لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ کرشب برات کی عبادت کریں، شہریوں کوقبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
Pakistan’s got its 1st #COVIDー19 patient on 26th February. We got our 1000th patient in 29 days. The 2000th patient in 7 days, 3000th patient in 5 days & probably the 4000th patient in 3 days. This is how serious the situation is. Pakistaniyo plz wake up before its too late
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 7, 2020
اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو آیا تھا جس کے 29 دن بعد ملک میں کورونا 1000واں کیس رپورٹ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا 2 ہزارواں کیس سات دن میں، تین ہزار کیس پانچ دن میں جبکہ چار ہزار کیس محض تین دن کے اندر رپورٹ ہوئے ہیں۔
مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہت سنجیدہ ہے پاکستانیوں جاگ جاؤ ، اس سے پہلے بہت دیر ہو جائے۔
