کراچی: پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے چوتھے روز زبردست تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔
جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29505 پر تھا اور ابتدائی 30 میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس سے انڈیکس میں100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری وقت کے ابتدائی گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی جس سے انڈیکس میں مجوعی طورپر65 پوائنٹس کی کمی ہوئی انڈیکس29460 پر آگیا تھا جو اب تک کی کم ترین سطح رہی۔

کاروبار کے دوران تیزی سے مندی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 1277 ہوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 30 ہزار 782 کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے انڈیکس274 پوائنٹ کے اضافے سے 29,753 پر پہنچ گیا تھا۔ مارکیٹ میں20,114,786 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 946,813,876 پاکستانی روپے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29231 پر تھا اور اختتام 29 ہزار 505 پر ہوا۔ 157,081,939 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,163,682,522 پاکستانی روپے رہی۔ منگل کے روزبھی انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
