‘میرا خاندان، دوست، زندگی اور پیار سب کراچی میں ہے۔’
Author: Sehrish Qureshi
ایسی چیزوں کا وائرل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مخالفین کو عمران خان کی ٹیم کا کوئی کرپشن اسکینڈل نہیں مل رہا
‘جنرل اسمبلی کے فلور پر وزیراعظم کی تقریر اقوام متحدہ میں ٹی10 والی بہترین اننگز تھی، کپتان نے تنِ تنہا بیٹنگ وکٹ پر شاندار بالنگ کی۔’
‘فیصل جاوید نے کہا کہ لوگ بلاول کی باتوں پر ہنستے ہیں ہم بھی مسکرا دیتے ہیں۔‘
سوشل میڈیا پر یہ خبر چل رہی تھی کہ اب لاہوری گدھے کے بعد مینڈک کا گوشت بھی کھا رہے ہیں۔
میونسپل ایمرجنسی لگا کر کراچی کی صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ چھوٹے سائز کا بائیو گیس پلانٹ جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا
بھارتی ترنگا کشمیریوں کے خون سے رنگا ہوا ہے، اسے پاکستانی پرچم سے ملانے کی جرات بھی مت کرنا!
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ذاتی طور پر مجھے چاند پر جانے کا شوق نہیں ہے۔
جب میں نے پہلی مرتبہ خان صاحب کو قہقہہ لگاتے دیکھا تو حیران ہو کر ان سے پوچھا کہ کیا آپ ہنستے بھی ہیں؟
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے معذرات خواہانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔ ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ دنیا کو ہمارا بیانیہ بتانے والوں کی کمزوری کی وجہ سے لوگ ہمیں صحیح نہیں سمجھتے۔ اب ہمیں میچور اور نپے تلے ردعمل کے چکر میں پڑنے کے بجائے جارحانہ انداز میں اپنا بیانیہ بتانا ہو گا۔ دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا تھا کہ عمران خان…
اسلام آباد: پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 81 لاکھ 80 ہزار فالورز کے ساتھ دنیا کے ساتویں مقبول ترین رہنما بن گئے ہیں۔ کرکٹ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عمران خان نے سیاست کی دنیا میں آنے کے بعد بھی اپنی شہرت میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ٹوئٹر پر عمران خان کا عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آنا ہے۔ ٹوئٹر پر 81 لاکھ 80 ہزار افراد کی فالونگ رکھنے والے عمران خان نے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن پر فالوورز کی…
اسلام آباد: شوہر کے انتقال کے بعد گزربسر اور بیٹی کی پرورش کے لیے ٹیکسی چلانے پر مجبور ہونے والی پاکستانی خاتون زاہدہ کاظمی کا کہنا ہے کہ جب تک ان کی بیٹی ڈاکٹر نہیں بن جاتی وہ ٹیکسی چلانا نہیں چھوڑیں گی۔ ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون ٹیکسی ڈرائیور زاہدہ کاظمی نے بتایا کہ شوہر کی وفات کے بعد بچوں کی پرورش کے لیے ٹیکسی چلانا شروع کی تو اس وقت ان کی عمر بمشکل 33 سال تھی۔ چدوجہد سے بھرپور اپنے سفر…
اسلام آباد: ’آگے کی سوچ‘ کے ساتھ خبر کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہم ٹی وی نیٹ ورک کے چینل ’ہم نیوز‘ نے پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب برطانیہ میں ترقی کے سفر کی شروعات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم نیٹ ورک کے مطابق اگلے ہفتے سے ’ہم نیوز‘ برطانیہ میں اسکائی پلیٹ فارم پر دیکھا جا سکے گا۔ دو ماہ قبل ہی خبر کی دنیا میں قدم رکھنے والا چینل ’ہم نیوز‘ ذمہ دارانہ صحافت اور مستند خبروں کی بدولت بہت جلد ملک کے صف اول کے نیوز چینلز میں شامل ہو گیا…
اسلام آباد: معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثاراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا یہ ماننا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کا بیرون ملک چلے جانا ان کے حق میں بہتر ہے۔ ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ سابق صدر جنرل مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں۔ ان کا کہنا…













