ملکہ الزبتھ کی شادی کے 77 سال پرانے کیک کا ٹکڑا نیلام

کیک

برطانیہ پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی شادی کے کیک کا 77 سال پرانا ٹکڑا نیلام کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ  دوم اورپرنس فلپ کے شادی 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی اور اس موقع پر تقریباً 277 کلوگرام کا بڑا کیک پیش کیا گیا تھا۔

گوتم اڈانی کا امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کا اعلان

رپورٹ کے مطابق اس کیک کا ٹکڑا ایک باکس میں محفوظ کیا گیا تھا جس کے ساتھ اس وقت کی شہزادی الزبتھ   سے منسوب چاندی کا ایک نشان، دلہن کی طرف سے لکھا گیا ایک خط اور ایک آرائشی ڈوئلی بھی تھی۔

اس خصوصی باکس کو شاہی جوڑے کی جانب سے ایڈنبرا میں موجود ہولی روڈ ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والی میریئن  پولسن کو بطور تحفہ دیا تھا، نیلام گھر ریمن ڈینسی کے کیک کا یہ نادر ٹکڑا نیلامی میں 2831 ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں