نیوزی لینڈ میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا ڈانس کر کے احتجاج

احتجاج

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں کچھ ممبران کی جانب سے ایک بل کی مخالفت کی گئی، اس موقع پر خاتون ممبر پارلیمنٹ نے روایتی رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کو ویڈیو میں جذباتی انداز میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کی مخالفت کے دوران روایتی رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان

کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ نے بل کو پھاڑ کر روایتی رقص مورائی ہاکا  شروع کیا جس کے بعد اسمبلی کے دیگر ممبران اور گیلری میں بیٹھے لوگ ان کا ساتھ  دینے کیلئے اٹھ گئے اور ڈانس شروع کردیا۔ سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں