اختلافات سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات لاحق ہے، امام مسجد نبوی

شیخ عبداللہ

امام مسجد نبوی شیخ عبداللہ البیجان نے کہا ہے کہ اختلافات کی وجہ سے مسلمانوں کے اتحاد کو خطرات  لاحق ہیں۔

مسجد نبوی کے امام اور خطیب شیخ عبداللہ البیجان نے بھارت میں’’ اسلام انسانیت اور امن کا مذہب ہے‘‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کی۔

ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مسلمانوں کے اختلافات کی وجہ سے افراتفری پھیلنے اور جنگیں بھڑکنے کا خطرہ ہے۔

شیخ عبداللہ نے 35 ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس میں بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے سلامتی، امن، استحکام اور انسانی وقار کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کی عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کیا۔


متعلقہ خبریں