کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ

برڈ فلو

کینیڈا میں پہلا انسانی برڈ فلو کیس ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ایک نیا واقعہ ہے۔

طبی حکام کے مطابق کینیڈا نے برڈ فلو کے اپنے پہلے انسانی کیس کی تصدیق کی جب ایک نوجوان میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مغربی صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کے بارے میں خیال کیا گیا ہے کہ  اسے H5 ایویئن فلو کسی پرندے یا  جانور سے ہوا تھا۔

موٹروےایم 2دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک ٹریفک کیلئے بند

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ اس نوعمر کے رابطوں کا سراغ لگا رہا ہے تاکہ اس بیماری کے ماخذ کی نشاندہی کی جا سکے۔

برٹش کولمبیا کے ہیلتھ آفیسر بونی ہنری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک نایاب واقعہ ہے ہم یہاں برٹش کولمبیا میں کیس کے ذرائع کو مکمل طور پر سمجھنے کیلئے مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔

کینیڈا  کے وزیر صحت مارک ہالینڈ  نے عوام  کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں ان کے لیے خطرہ انتہائی کم  ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں