سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے “سرکاری ٹرمپ سکہ” کے اجرا کا اعلان کیا، جس کی تصدیق انہوں نے خود کی ہے۔
سابق صدر نے اپنے “ٹروتھ سوشل” اور “انسٹاگرام” پلیٹ فارمز پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سلور میڈل “بدھ 25ستمبر سے شروع ہونے والے” پہلے ایڈیشن سے دستیاب ہوگا۔
آئی پی پیز کے غلط کنٹریکٹس، حکومت کو اربوں روپے کانقصان
انہوں نے کہا کہ ہر سکے کے ساتھ ایک اصلی سرٹیفکیٹ ہوگا جس پر میرے دستخط ہوں گے ، اس بات کے ثبوت کے طور پر کہ آپ نے ٹرمپ کا اصلی سکہ خریدا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکے محدود پیمانے پر تیارکیے گئے ہیں۔ ہم مل کر امریکہ میں تاریخ رقم کریں گے۔