‘‘آئی ایم ایف پالیسی پاکستان کی معاشی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی’’

‘‘آئی ایم ایف پالیسی پاکستان کی معاشی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی’’ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


واشنگٹن: انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی پاکستان کی معاشی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

آئی ایم ایف نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کی ملاقات کے اعلامیے میں بتایا ہے کہ پاکستان سپورٹ فنڈ کے حوالے سے یہ ملاقات مثبت رہی ہے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد  کو تیار ہے اور عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ معاشی بحالی کیلئے ہماری پالیسیاں پاکستان کی مضبوط معاشی بنیاد اور بہترنمو میں مددگار ثابت ہوں گی۔

آئی ایم ایف نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق غریبوں کا تحفظ، ان کا معیار زندگی بلند کرنا اور مضبوط نظام ہماری بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔عمران خان نے بتایا تھا کہ کرسٹینا لیگارڈ نے دوران ملاقات میری باتوں سے اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ  دونوں کے خیالات میں مماثلت تھی اوردونوں نے معاشرے کے غریب لوگوں کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا ہے تاہم خبررساں ادارے رائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ  ملاقات میں آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکج پر معاہدے میں پیشرفت نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں