فوٹو شوٹ کے دوران رضوان اور بابر اعظم کی چھیڑ چھاڑ

چھیڑ چھاڑ

برسبین،آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل برسبین میں قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ میں کپتان محمد رضوان بابراعظم کو تنگ کرتے رہے۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ہوا جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے، فوٹو شوٹ میں کھلاڑیوں کی تنہا مختلف پوز دیتے ہوئے تصاویر لی گئیں۔

محسن نقوی ڈٹ جائیں، چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیں، باسط علی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم فوٹو شوٹ کے لیے جب پہنچے تو محمد رضوان شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ ان کے قریب کھڑے ہوگئے، سابق کپتان  نے بھی مذاق میں ہاتھ مارنے کی کوشش کی۔

اس کے علاوہ  نائب کپتان سلمان علی آغا، نسیم شاہ سمیت تمام کھلاڑیوں نے مختلف پوز دیتے ہوئے خوشگوار ماحول میں فوٹو شوٹ کرایا۔


متعلقہ خبریں