محسن نقوی ڈٹ جائیں، چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیں، باسط علی

باسط علی

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنزٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ڈٹ جائیں تو پاکستان کی جیت ہوگی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سب کو پتا تھا بھارت ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیکیورٹی کا بہانا بنائے گا، اگر چیئرمین پی سی بی اپنی بات پر قائم رہے تو پاکستان کی جیت ہوگی۔

آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا، محمد عامر

انہوں  نے کہا کہ قوم محسن نقوی کے ساتھ ہے، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کی طرف جائیں گے یا منع کردیں گے، چیئرمین پی سی بی  کو یہ کہنا چاہیے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مشورہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کو علیحدہ گروپ میں کردیں اور محسن نقوی کہیں کہ  فائنل لاہور میں ہوگا چاہے وہ کوئی سی بھی ٹیم ہو جو میگا ایونٹ کے فائنل بہچنے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں