ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے معروف فٹبالر ہسپتال میں دم توڑ گئے

فٹبالر

کویٹو،ایکواڈورکے انٹرنیشنل فٹبالر مارکو انگولو 22 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،کلب نے موت کی تصدیق کر دی ہے ۔

ایکوڈور کی میڈیا رپورٹس کے مطابق  مارکو انگولو گزشتہ ماہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور 7 اکتوبر سے ہسپتال میں زیر علاج تھے،یہ حادثہ ایکواڈور کے دارالحکومت کویٹو کے جنوبی علاقے میں پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبالر کو کئی آپریشنز سے گزرنا پڑا اور وہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے، جہاں پیر کی رات ان کا انتقال ہوگیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی پیشگوئی

کلب ایل ڈی یو کویٹو نے صبح جاری کردہ بیان میں کہا، ’’گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم اپنے پیارے کھلاڑی مارکو انگولو کے انتقال کی اطلاع دے رہے ہیں، ہم ان کے خاندان اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مارکو انگولو ایم ایل ایس کلب ایف سی سنسناٹی کے مڈفیلڈر تھے اور انہوں نے مارچ میں ایل ڈی یو کویٹو میں بطور لون شمولیت اختیار کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں