چیمپئینز ٹرافی کھیلنے بھارت کو پاکستان آنا چاہیے، وسیم اکرم

وسیم اکرم

 سابق کپتان وسیم اکرم نےکہا ہے کہ  پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی پر دنیائے کرکٹ کی نظریں جمی ہیں۔ بھارت کو پاکستان آنا چاہیے۔

میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ  شائقین کو بھارتی کھلاڑیوں کا شدت سے انتظار ہے، بھارت اس بارے میں غورسے سوچے۔

دوسری جانب  انہوں نے  فخر زمان کے ٹوئٹ کے معاملے پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ پر بورڈ کا ناخوش ہونا بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں ایک ون ڈے بھی جیت جائے تو بڑی بات ہوگی ،مجھے جاب کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 جاب کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔

سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں۔

وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محمد رضوان کپتانی کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ اچھا انتخاب  ہیں  بس اپنے گیم پر فوکس رکھیں۔


متعلقہ خبریں