قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مابین ملاقات ہوئی۔
بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی کو ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور اپنی کپتانی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے ذکا اشرف سے ملاقات سے قبل اپنے قریبی لوگوں سے ٹیم کی کپتانی سے متعلق مشاورت بھی کی۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے۔