پی ایس ایل میچ 2: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز – لائیو اسکور


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 20 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

ہم نیوز پی ایس ایل تھری کے دوسرے میچ کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل یہاں اپ ڈیٹ کررہا ہے۔

جوفرا آرچر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انور علی سات رنز بنا کر ملز کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد نواز 30 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی عمر امین تھے جو محمد عرفان کی گیند پر شاہد آفریدی کو کیچ تھما کر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان سرفراز احمد میدان میں آئے لیکن شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر اننگ کا اختتام کیا۔ سرفراز سات رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

ریلے روسو نے عمر امین کے ساتھ مل کو کھیل کو سنبھالا دیا لیکن روسو 45 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم کی ہی گیند کا شکار ہو گئے۔

کوئٹہ کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیون پیٹرسن تھے جو 15 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

عمر امین میدان میں آئے لیکن اسد شفیق کے ساتھ پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے۔ اسد ٹوٹل اسکور میں اضافہ کیے بغیر کپتان عماد وسیم کی گیند پر خرم منظور کر کیچ دے آؤٹ ہو گئے۔

شین واٹسن ایک رن بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر بلے باز اسد شفیق اور شین واٹسن میدان میں موجود ہیں۔

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

15ویں اوور کی چوتھی گیند پر کراچی کنگز نے 100 رنز مکمل کیے۔

83 کے مجموعی اسکور پر خرم منظور 33 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔ جو دس رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

میچ کے آغاز میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر بلے باز جو ڈینلے 34 مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز 

عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔

شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں