چندریان 3 کی چاند پر کامیابی سے اترنے کے بعد بھارت نے اب سورج کے مشاہدے کی ٹھان لی۔
اسی مقصد تحت بھارت کا پہلا شمسی مشن ’آدتیہ ایل ون‘ آج ہفتہ کو سورج کی روانہ ہو چکا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج کے قریب پہنچ سے مشاہدہ کرنے کیلئے آدتیہ ایل ون مشن نے 125 دنوں پر محیط سفر شروع کیا ہے۔
یہ مشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 11 بج کر 50 منٹ پر بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا سے روانہ ہوا ہے۔