بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے اصلی چہرے بے نقاب


بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تشدد کے اندھا دھند استعمال کے ذریعے نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ حکمت عملی جنگی اور انسانی حقوق کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی عناصر کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

BLA/BLF کے دہشت گرد پاکستان، بلوچستان کے عوام اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے دشمن ہیں۔ وہ یقیناً دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایماء پر کام کر
رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام مقامات پر فوراً اور مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور دشمنوں کو بھاری نقصان سے دوچار کیا ہے۔

ریاست اور حکومت پاکستان ایسے بزدلانہ حملوں کی وجہ سے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاکستان اور پاکستانی عوام کے دفاع میں کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

پاکستانیوں اب بھی کوئی شک باقی ہے؟

24/25 اگست کی رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی ایل اے نے متعدد حملے کر کے متعدد معصوم پاکستانی شہریوں کو شہید کر دیا۔

تقریباً 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اب تک بلوچ یکجہتی کمیٹی سمیت دیگر نے ان حملوں کی نہ مذمت کی ہے اور نہ معصوم لوگوں کے مارے جانے پر افسوس تک نہیں کیا –


متعلقہ خبریں