30 اگست تک سیاست سے دور رہوں گا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed Ahmed شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ 30 اگست تک سیاست سے دور رہیں گے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں عوام پر کھربوں کے ٹیکس لگا کر انہیں بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے، اب لوگوں کے حالات ایسے ہو گئے ہیں نا تو وہ بجلی کے بل ادا کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسکولوں کی فیسیں بھر پا رہے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کرلیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صنعت کاروں کو سہولت فراہمی کا اعلان کیا، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات نکل گیا ہے ، ان سے مسائل حل نہیں ہو رہے ، میں خود کو 30 اگست تک سیاست سے الگ کر رہا ہوں ۔


متعلقہ خبریں