قلعہ عبداللہ: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5 زخمی


قلعہ عبداللہ: بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ہوا ہے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے، سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں