مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بیشتر ارکان شوریٰ نے امیر کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا

Ahlehadees

اسلام آباد: ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی اور درجنوں ارکان شوری نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ارکان شوریٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کیس اور خلاف دستورالیکشن کے خلاف دائر کیس زیر سماعت ہے۔ لہذا اس اجلاس کی آئینی حیثیت نہیں اور اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

واجد محمود ایڈووکیٹ کے ذریعے ارکان شوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا اتوار 25 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والا مجلس شوریٰ کا انتخابی اجلاس پارٹی دستور کے انتخابی قوانین کے صریحاً خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے۔ اور ڈھونگ انتخابات کو ہم مسترد کریں گے۔ فریقین کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں لہذا کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے تک کسی بھی قسم کا انتخاب متنازعہ تصور کیا جائے گا۔

واجد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے اانٹرا پارٹی اانتخابات تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کی طرح کالعدم قرار پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے موکلین کا یہ فیصلہ ہے کہ وہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ اور دستور کی واضح خلاف ورزی کر کے ہونے والے انتخابات کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات سے خالی ہونے والے امیر کے عہدے کے لیے انتخاب ہو رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں