محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیر کو کراچی میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اتوارکو موسم گرم اور مرطوب رہنے کےساتھ ہوائیں چلنےکی پیشگوئی ہے۔

جب کہ پیر کو موسم گرم اورمرطوب رہنے کے ساتھ شام میں آندھی متوقع ہے۔ اتواراور پیر کوشہرمیں درجہ حرارت 34 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ ہونےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر بالائی اوروسطی علاقوں پراثرانداز اور جنوبی حصوں پرپھیل رہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بتایا گیا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے آندھی اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔


متعلقہ خبریں