راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے 34 سالہ سیاسی کیریئر میں ہمیشہ پاکستان کی سیاست کی ہے۔
راولپنڈی کی تحصیل چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو پہلے مسلمان، پھر پاکستانی اور بعد میں سیاست دان سمجھتا ہوں، میں نے اقتدار میں رہ کر کوئی مل یا فیکٹری لگانے کی بجائےعلاقے کی خدمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے سیاست شروع کی تو اس علاقے میں پکی سڑک اور بجلی نہیں تھی لیکن اب اللہ کے فضل سے ہر گھر میں بجلی اور ہر گاؤں تک پکی سڑک جاتی ہے، میں نے سیاسی زندگی میں ہمیشہ اس علاقے کا علم بلند رکھا ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے بطور وزیرداخلہ کراچی آپریشن شروع کیا اور پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔