پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد کرنے کی منظوری

بولی

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کی جانب سے بلیو ورلڈ کی 10 ارب کی بولی کو مسترد کرنے کی سفارش کی منظوری دے دی۔

چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے،نوازشریف

کابینہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری یا جی 2 جی موڈ  کے ذریعے الگ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے وزیر مملکت برائے خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

اجلاس میں نجکاری، صنعت و خوراک، تجارت، بجلی، وزارت خزانہ اور محصولات کے وزراء اورمختلف ڈویژنوں کے وفاقی سیکرٹریز نے بھی نے شرکت کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں