چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کوآرڈینیٹر مقرر

چیف جسٹس یحی

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا، ورچوئل اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم ، احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ اور دیگر نے بھی  شرکت کی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کو کمیٹی کی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ شامل ہیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔


متعلقہ خبریں