چین کا پاکستان میں اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی فورس تعینات کرنے پر اصرار

چینی فورسز

کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر خودکش دھماکے کے بعد چین نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے ہزاروں شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا۔

پاکستان پر مشترکہ سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کیلئےمذاکرات پر زور دیا، مذاکرات میں شریک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ چین نے پھر پاکستان میں اپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا  تاہم اسلام آباد نے اب تک اس پر اتفاق نہیں کیا۔

 سابق چیف جسٹس پرحملہ، لندن پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

اہلکار کے مطابق اس حوالے سے بیجنگ نے اسلام آباد کو تحریری تجویز بھیجی ہے جو پاکستانی ایجنسیوں کو بھیج دی گئی ہے۔

جس کے تحت سیکیورٹی ایجنسیوں اور فوجی دستوں کو انسداد دہشتگردی کے مشنز میں مدد اور مشترکہ حملے کرنے کیلئےایک دوسرے کی سرزمین پر بھیجنے کی اجازت دینا شامل ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں