سردیوں کی آمد، مچھلی کی فروخت میں اضافہ ، قیمتیں بھی بڑھ گئیں

مچھلی

 دارالحکومت اسلام آباد میں سردیوں کی آمد کے ساتھ مچھلی کی فروخت میں اضافہ، دام بھی بڑھ گئے شہر میں مچھلی فروشوں کی چاندی ہو گئی۔

میڈیا سروے کے مطابق  ادارے کارروائی نہیں کرتے ہیں اور قیمت بڑھنے کا سارا بوجھ عوام کے سر پڑ جاتا ہے، سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی  اسلام آباد  و گرد و نواح  میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔

ای میلز سرچ کرنا مزید آسان، جی میل میں نیا فیچر متعارف

مصروف مراکز اوردیگر عوامی جگہوں کے احاطوں میں مچھلی فروخت کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے، گذشتہ سال کے مقابلہ میں مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سروے کے دوران مچھلی فروخت کرنے والوں نے بتایا کہ نومبرکے مہینہ میں مچھلی کی مانگ بڑھ جاتی ہے، بعض دکانداروں نے مچھلی کی من مانی قیمتیں مقرر کررکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں