گلگت ضلع استور سے دلہن لیکر چکوال جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹردریا میں گرنے سے 26 افراد جاں بحق جبکہ دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی۔
حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق 24 لاپتہ افراد میں سے رات گئے تک 18 نعشوں کو دریا سے نکالا گیا ہے جن میں سے 6 نعشوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال استور منتقل کر دیا گیا۔
استور ، باراتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری ، 17 افراد ہلاک
ترجمان نے بتایا کہ ظفر اقبال ولد غلام نبی سکنہ تھینگ پریشنگ، ضیاولدین ولد رسول خان سکنہ پریشنگ، شمس الدین ولد عبد الوھاب سکنہ پریشنگ، روبینہ زوجہ ضیاولدین سکنہ پریشنگ، عامر عباس ولد غلام حسین سکنہ چکوال (دلہا) اور دلہا کی والدہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کوسٹر چکوال جا رہی تھی دوپہر کے وقت جونہی براستہ شاہراہِ قراقرم دیامر حدود تھلیچی پل پہنچی تو حادثہ پیش آیا ۔آس پاس موجود مقامی لوگوں نے دریا سے دلہن کو زخمی حالت اور 2 جاں بحق افراد کو دریا سے باہر نکالا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے قابو نہ ہو سکی۔