بابا گرو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات

بابا گورونانک

 صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ  بابا گرو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش  سنگھ  نے کہا ہے کہ اس دوران گوجرانوالہ میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور بابا گرو نانک جی کی سالگرہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ بہترین انتظامات کررہی ہے اور ہم سب ایک بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں اس مرتبہ بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے۔

پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے، چینی وزارت خارجہ

انہوں نے مزید  کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے مینارٹی ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ دو سو فیصد تک بڑھایا جبکہ حال ہی میں مریم نواز شریف نے مزید 1.4 بلین کا اضافی بجٹ بھی دیدیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی ودیگر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے دہلی میں بیس ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں تاہم اس مرتبہ بھارت سے تین ہزار سکھ یاتری ہی پاکستان آسکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں