شہری جنگلات اور درختوں کی حفاظت یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر سدہنوتی

umar farooq

مظفر آباد: ڈپٹی کمشنر سدہنوتی سردار عمر فاروق نے شہریوں سے جنگلات اور درختوں کی حفاظت یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔

آزاد کشمیر کے ضلع سدہنوتی کے ڈپٹی کمشنر سردار عمر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک چیلنج ہے۔ اور اس کے مضر اثرات انسانی صحت کو متاثر کر رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آگ جلانے سے بھی گریز کریں۔ کیونکہ زیریلا دھواں فضائی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا کر دیا گیا

سردار عمر فاروق نے کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو ادارے کم وسائل کے باوجود فوری رسپانس کرتے ہیں۔ تمام تحصیلوں میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے یونٹس قائم کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں