راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کوئٹہ میں 56ویں جدید اسپتال کا افتتاح کر دیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے 56ویں جدید اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار اسکوائر فٹ پر جدید اسپتال کی تعمیر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر شدہ اسپتال 50 بیڈ پر مشتمل ہے۔ جس میں گائنی اور پیڈز یونٹ سمیت خواتین، جنرل سرجن، الٹراساؤنڈ، جنرل سرجری، جدیدڈائیگناسٹک لیب، جدید لیبرروم و آپریشن تھیٹر، زنانہ ومردانہ وارڈز، فارمیسی اور 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات میسر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چکن گونیا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری
ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ علاج معالجے کی بنیادی اور معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ لیکن بد قسمتی سے پاکستان کی بڑی آبادی اس بنیادی حق سے محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جہا ں دیگر شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ وہیں صحت کے شعبے میں بھی خاطر خواہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ گزشتہ سال الخدمت فاؤنڈیشن نے صرف ہیلتھ سروسز میں 9 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے۔ جس سے ایک کروڑ 20 لاکھ مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔