ایشیاء کےمحتسبین کی بین الا قوامی کانفرنس عنقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی


اسلام آباد: وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن(اے او اے) کے تحت محتسبین کی بین الا قوا می کا نفر نس عنقریب اسلام آ باد میں منعقد ہوگی جس میں ایشیا ء، عالم اسلام اور امبڈ سمین کے بین الا قوا می اداروں کے سر برا ہان اور ان کے نما ئند ے بڑ ی تعداد میں شر کت کر یں گے۔

کانفرنس(سمپو زیم) میں اقوام متحد ہ کے سیکر ٹر ی جنر ل یا صدر کی شر کت بھی متو قع ہے۔ سمپو زیم میں امبڈ سمین کے اداروں کو مز ید فعال بنا نے اور ان کی کا رکر دگی بڑھانے کے علا وہ ایجنڈا 2030 ء کے تحت پا ئیدار تر قی کے مو ضو ع پر سیر حا صل گفتگو ہو گی۔ اس کا نفر نس سے پا کستان کے ثقا فتی ورثے اور سیا حتی مقا مات و سہولیات کو دنیا کے سا منے اجا گر کرنے کا مو قع بھی میسر آ ئے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستا ن میں جلد ہی نئے علا قا ئی دفا تر کھو لے جا رہے ہیں جن کے بعد ملک کے 24 شہر وں سے لوگ ہما رے ادارے سے فا ئد ہ اٹھا سکیں گے۔ علا قا ئی دفا تر کے ذریعے عام لوگوں کو ان کے گھر کے قر یب مفت انصاف فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ رواں سال کے دوران اب تک ایک لا کھ27 ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کر چکا ہے جب کہ اس دوران ایک لا کھ32 ہزار سے زائد شکا یات موصول ہو ئیں۔

رواں سال کے دوران ہمارے انسو سٹی گیشن افسران نے ملک کے دور دراز علا قوں میں خود جا کر2,210 شکا یات کے فیصلے کئے جس سے شکا یت کنند گان کو نہ سفر کی صعو بت اٹھا نا پڑ ی اور نہ ہی ان کا ایک پیسہ خر چ ہوا،ا نہیں گھر کی دہلیز پر انصاف مل گیا۔ یہ با تیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے گزشتہ روز اخبار نو یسوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائیں۔

انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ برس گیا رہ ستمبر کو ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن) اے او اے(کی جنر ل اسمبلی کے اجلا س میں وفاقی محتسب کو 04 سال کے لئے متفقہ طور پر ایک بار پھراے او اے کا صدر منتخب کیا گیا جو پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کیو نکہ ”اے او اے“ دنیا کی دو تہا ئی آ با دی کی نما ئند ہ تنظیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادارے کے انو سٹی گیشن افسران اور وفاقی سر کا ری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو کم سے کم وقت میں یقینی بنا نے کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئیں، کیو نکہ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غریبوں کی عدا لت ہے جس کا مقصد نادار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے، سرکا ری افسران کو غر یب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بروئے کار لا نا چا ہئیں۔

وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ اضافی بجٹ اور مز ید عملہ طلب کئے بغیر ہما رے افسران کی انتھک محنت نیز کھلی کچہریوں اور تنا زعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے اجرا ء کے با عث عا م لوگوں کے مسائل حل کر نے میں بہت بہتری آ ئی ہے اور ہر سال شکا یات میں اضا فہ ہو رہا ہے.

سال2022 ء کے دوران ایک لاکھ 64 ہزار 174 شکایات موصول ہو ئی تھیں جو2023ء میں بڑھ کر ایک لاکھ94 ہزار99 ہو گئیں، جو وفاقی محتسب پر عوام النا س کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں شکایات کو ثالثی اور مصالحتی انداز میں نمٹانے کا پروگرامInformal Resolution of Disputes(IRD) بہت کامیاب رہا ہے، اس سے غریب لوگوں کے بہت سے مسا ئل حل ہوئے۔

اس پروگرام کے تحت اب تک7515 کیس حل کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس میں آگاہی پیدا کر نے میں میڈ یا کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں تعاون کریں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آ گا ہی ہو اور وہ اس ادارہ کے ذریعے مفت اور جلد ریلیف حاصل کرسکیں۔


متعلقہ خبریں